مالیاتی اداروں پرزوردیا گیاہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ لین دین سے گریز کریں اوراس سلسلے میں کھولے گئے اکائونٹس بند کردیں۔

امریکہ نے ایٹمی میزائل پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزیدسخت کردیں
05 نومبر 2016 (14:00)
0

امریکہ نے ایٹمی میزائل پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزیدسخت کرتے ہوئے امریکی مالیاتی اداروں پرزوردیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ لین دین سے گریز کریں اوراس سلسلے میں کھولے گئے اکائونٹس بند کردیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے اورغیرقانونی مالیاتی لین دین کیلئے مختلف غیرملکی کمپنیوں اورایجنٹوں کواستعمال کررہاہے۔