گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
05 نومبر 2016 (13:58)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا ۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال،ملتان، بہاولپور اورسکھرڈویژنوں کے میدانی علاقوں میں صبح اورشام کے اوقات کے دوران دھندچھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیاملک کے بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سولہ
کراچی اکیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ اورگلگت پانچ
مری آٹھ
اورمظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ