محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ پھیپھڑوں کے امراض ، دمہ اور الرجی کے مریضوں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقے اگلے ہفتے کے دوران بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے
05 نومبر 2016 (12:39)
0

صوبہ پنجاب کے میدانی علاقے اگلے ہفتے کے دوران بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ پھیپھڑوں کے امراض ، دمہ اور الرجی کے مریضوں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دھند کی صورتحال کے دوران کئی قسم کی مشکلات سے بچنے کیلئے ماسک اور چشمے کا استعمال کرنا چاہئے۔