مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور غیرمنقولہ جائیداد کی مقررہ مالیت کے نظام میں شفافیت متعارف کرانا ہے۔

خیبرپختونخواحکومت کا4کروڑروپے کی لاگت سے صوبے بھر میں اراضی کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ
05 نومبر 2016 (12:28)
0

خیبرپختونخواء کی حکومت نے صوبے بھر میں اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر چار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ کمپیوٹرائزیشن کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور غیرمنقولہ جائیداد کی مقررہ مالیت کے نظام میں شفافیت متعارف کرانا ہے۔
یہ منصوبہ ڈیٹابیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مستند دستاویزی انتظام پر مبنی دستاویزات کی نقل اور اندراج کے دستی نظام کی جگہ لے گا۔