مقبوضہ کشمیر: جنازے کے شرکاء پر بھارتی پولیس اور فوج کا آنسو گیس کا استعمال،30 افراد زخمی
05 نومبر 2016 (12:16)
0

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں آج ایک لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے آنسو گیس پھینکے جانے پر کم سے کم تیس افراد زخمی ہو گئے۔

شالیمار کا رہائشی سولہ سالہ لڑکا قیصر صوفی گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے کے اگلے روز نیم بیہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا ۔ اسے سورہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سرینگر میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کر گیا۔