وزیرتجارت نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگومیںکہا کہ مخالفین اپنے سیاسی مفادکیلئے سیاسی اور اقتصادی استحکام اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے3 برسوں کے دوران حکومت نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں: خرم دستگیر
05 نومبر 2016 (12:03)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران حکومت نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں جو حزب اختلاف سے برداشت نہیں ہورہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، توانائی کی قلت پرقابوپانے اوراقتصادی شعبے میں اصلاحات سے متعلق حکومت کی کامیابیوں کاذکرکیا۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ مخالفین اپنے سیاسی مفادکیلئے سیاسی اور اقتصادی استحکام اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی مخالفین اگلے عام انتخابات میں اپنی سیاسی موت سے بچائو کیلئے دھرنوں اوراحتجاج جیسے ڈرامے کررہے ہیں کیونکہ اگلے عام انتخابات میں لوگ یقینا مسلم لیگ نون کے حق میں ووٹ دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ چین، ہالینڈ، ترکی ، فرانس اور دیگرممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو حکومت کی دانشمدانہ پالیسیوں پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے جس سے ملک میں مستقبل میں مزید سرمایہ کاری راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔