پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ تجارت، توانائی اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہواہے۔

پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں گزشتہ چند برس کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے:جیلانی
05 نومبر 2016 (11:49)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں گزشتہ چند برس کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے ۔وہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی کوریج کیلئے واشنگٹن پہنچنے والے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ تجارت، توانائی اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور تذویراتی مذاکرات کی بحالی میں بہتری ہوئی ہے ۔جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔