پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا اورملک میں دھرنا سیاست سے اس منصوبے کونقصان پہنچے گا۔

پارلیمنٹ قومی مسائل کے حل کا واحد فورم ہے :شیخ آفتاب
05 نومبر 2016 (11:35)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قومی مسائل کے حل کا واحد فورم ہے ۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے انٹرویو میں انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زوردیاکہ وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مل کر کام کریں ۔
شیخ آفتاب احمدنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا اورملک میں دھرنا سیاست سے اس منصوبے کونقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ بین ا لاقوامی اقتصادی ادارے اور تجزیہ کار پاکستان کی تیزی سے بہتری کی طرف گامزن معیشت کااعتراف کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہرپاکستانی جانتا ہے کہ کون ملک کے ساتھ مخلص ہے اور کون ترقی کاعمل روکنے کی کوشش کررہاہے۔