موقر امریکی اخبارنے لکھا ہے کہ ایسا پہلی بارہواہے کہ پارلیمنٹ سویلین حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے دفاع کیلئے ڈٹ گئی۔

پاکستانی پارلیمنٹ سیاسی بحران میں فاتح کے طور پر سامنے آئی: وال سٹریٹ جرنل
05 نومبر 2014 (13:03)
0

موقر امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ ایک مہینے تک جاری رہنے والے سیاسی بحران میں فاتح کے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ اس بحران میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

اخبار نے لکھا کہ ایسا پہلی بارہواہے کہ پارلیمنٹ سویلین حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے دفاع کیلئے ڈٹ گئی۔اخبار لکھتا ہے کہ جس طرح کا بحران عمران خان نے پیدا کیا ماضی میں اس قسم کے بحرانوں کے نتیجے میں نو مرتبہ پارلیمنٹ تحلیل ہوئی لیکن اس بار فرق یہ تھا کہ اپوزیشن کی دیگر تمام جماعتوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کا ساتھ دیا۔

اخبار کے مطابق عمران خان کی مقبولیت کم ہو کر چونتیس فیصد تک آ گئی ہے۔