لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء نے بتایاکہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا کام جو اس سال چودہ اگست سے شروع کیا گیا تھا اب مکمل ہو چکا ہے۔

لیبیا میں پھنسے تقریبا 8000پاکستانیوں کی واپسی
05 نومبر 2014 (17:37)
0

لیبیا سے ایک اور پرواز ایک سو اسی پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی ہے۔ اس پرواز کے ساتھ ہی لیبیا میں پھنسے ہوئے تقریبا آٹھ ہزار پاکستانیوں کی واپسی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ان پاکستانیوں کو تیرہ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔


لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا کام جو اس سال چودہ اگست سے شروع کیا گیا تھا اب مکمل ہو چکا ہے۔
سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔