حکومت پاکستان کی جانب سے ریشماں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

معروف لوک گلوکارہ ریشماں کی پہلی برسی پیرکومنائی گئی
05 نومبر 2014 (11:29)
0

 معروف لوک گلوکارہ ریشماں کی پہلی برسی3نومبر( پیر )منائی گئی ۔بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بیکانیر میں پیدا ہونے والی ریشماں قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی آبسیں، انہوں نے گائیکی کی کوئی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور 12 برس کی عمر میں گائیکی شروع کردی۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر اپنے فن کے مظاہرے کے بعد ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے انہیں ریڈیو پاکستان میں متعارف کرایا۔ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر گیت نشر ہونے کے بعد ریشماں کوشہرت حاصل ہوئی ۔

بلبل صحرا کہلانے والی ریشماں نے کئی عشروں تک لوک موسیقی میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور اردو کے علاوہ پشتو، سندھی اور راجستھانی زبانوں میں گیت گائے ۔ان کے مشہور گانوں میں ربا نئیں او لگدا د ل میرا، سنڑ چرخے دی مٹھی مٹھی کوک ، وے میں چوری چوری ، اور اکھیاں نوں رہن دے اکھیاں دے کول کول شامل ہیں

حکومت پاکستان کی جانب سے ریشماں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔آخری وقت میں ریشماں کو گلے کا کینسر ہوگیا تھا جس کا انہوں نے علاج بھی کرایا لیکن اس مرض نے 2013 میں ان کی جان لے لی۔