انسداد پولیو بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن نے کہا ہے کہ پولیو کے 80 فیصد کیسز فاٹا کے ان علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں رسائی نہیں۔

حکومت پولیو ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی:عائشہ رضا
05 نومبر 2014 (20:59)
0

انسداد پولیو کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے اسی فیصد کیسز فاٹا کے ان علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں رسائی نہیں ہے۔

بدھ کے روز ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ان بچوں تک پہنچنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے جنہیں ابھی قطرے پلائے جانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر بچے تک رسائی کے ساتھ ساتھ پولیو ورکرز کا تحفظ بھی یقینی بنائے گی ۔