فلم گدھ آئندہ سال کے آغاز پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ
05 نومبر 2014 (20:17)
0

اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی نے اپنی نئی فلم گدھ آئندہ سال کے آغاز پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مقامی سطح پر تیار کردہ فلم کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ باقی کام محرم الحرام کے بعد مکمل کیاجائے گا۔

ان کے علاوہ اداکار شان مرکزی کردار وں میں شامل ہیں دوسرے اہم کرداروں میں SARA LORANE ، عائشہ خان ، سید جبران ، حمزہ علی عباسی ، عمران پٹیل اور شعیب خالد شامل ہیں ۔
شمعون عباسی خود ہی اس فلم کے ہدایتکار ہیں اور خود ہی عکسبندی کی ہے جبکہ کامران اختر نے موسیقی ترتیب دی ہے اور زبیر عباسی نے کہانی لکھی ہے ۔