باقاعدگی سے مچھلی کھانے سے قوت سماعت کی کمی کے خطرات کم ہوتے ہیں
05 نومبر 2014 (20:08)
0

ایک نئی تحقیق کے مطابق جو خواتین باقاعدگی سے مچھلی کھاتی ہیں ان میں مچھلی کم یا بالکل نہ کھانے والی خواتین کی نسبت قوت سماعت میں کمی کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔
محققین کا خیال ہے کہ مچھلی میں شامل چربی دار تیزاب کان کے اندرونی حصوں میں خون کی بہتر گردش میں مدد دیتے ہیں ۔
تحقیق میں کہاگیاکہ کان کے اندرونی حصے میں خون کی اچھی طرح گردش ہونی چاہیئے اور مچھلی کا زیادہ استعمال خون کے بہتر بہائو میں مددگار ثابت ہوسکتاہے جو کہ قوت سماعت میں کمی سے بچانے میں مدددے سکتاہے ۔