پاکستان توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے:خالد ہاشمی
05 نومبر 2014 (17:50)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ سول ایٹمی پروگرام محفوظ انداز میں چلانے کے حوالے سے اس کی چالیس سالہ تاریخ ہے اور اس حوالے سے اسکے اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی جا سکی۔
پاکستانی مندوب خالد ہاشمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایاکہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور وہ توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے جوہری توانائی سمیت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے۔