وزیراطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے قومی اسمبلی میں استعفے جمع کرانے سے متعلق اپنی پارٹی کے اراکین سے تصدیق کرنی چاہیئے۔

عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں:رشید
05 نومبر 2014 (20:06)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ہے اور اب انہیں حکومت پر تنقید کا کوئی اور بہانہ تلاش کرنا چاہیئے ۔
بدھ کے روز ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے قومی اسمبلی میں استعفے جمع کرانے سے متعلق اپنی پارٹی کے اراکین سے تصدیق کرنی چاہیئے اور پھر اس حوالے سے بیان دینا چاہیئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ وہ استعفے منظور نہ کریں ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں جو بعد میں انہیں واپس لینا پڑتے ہیں ۔