لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا کام جو اس سال چودہ اگست سے شروع کیا گیا تھا ،اب مکمل ہو چکا ہے ۔

لیبیا میں پھنسے 8ہزارپاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
05 نومبر 2014 (10:10)
0

لیبیا میں پھنسے ہوئے تقریبا آٹھ ہزار پاکستانیوں کو تیرہ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے ۔ آخری پرواز سے 180پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں ۔


لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا کام جو اس سال چودہ اگست سے شروع کیا گیا تھا اب مکمل ہو چکا ہے ۔


سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس وطن لانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔