صدر مملکت نے زوردیا کہ بیوروکریسی کوعوام کی بہتری کیلئے یکسوئی کے ساتھ اورپرعزم ہوکر کام کرناچاہیے ۔

سرکاری ملازمین رشوت سے پاک نظم و نسق یقینی بنائیں:صدر ممنون
05 نومبر 2014 (19:08)
0

صدرمملکت ممنون حسین نے سرکاری ملازمین پرزوردیا ہے کہ وہ رشوت سے پاک نظم ونسق یقینی بنائیں اور ثابت قدمی اوردیانتداری سے ملک کے عوام کی خدمت کریں ۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں گریڈ بائیس میں ترقی پانے والے سرکاری ملازمین سے گفتگو کررہے تھے ۔
صدر مملکت نے زوردیا کہ بیوروکریسی کو قومی پالیسیوں اور اہداف کے حصول اورپاکستانی عوام کی بہتری کیلئے یکسوئی کے ساتھ اورپرعزم ہوکر کام کرناچاہیے ۔