کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم کی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
05 نومبر 2014 (19:15)
0

وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے واقعے کو ناقابل معافی قراردیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایک ذمے دار ریاست معاشرے میں کسی ہجوم کی جانب سے سزا دینے کے عمل کو برداشت نہیں کرسکتی ۔
نوازشریف نے ملک میں فرقہ ورانہ اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا ۔
کل ایک مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں ایک مسیحی جوڑے پر تشدد کے بعد انھیں زندہ جلادیاتھا ۔