پاکستا ن نے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا
05 نومبر 2014 (20:14)
0

پاکستان نے امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے افغانستان میں سیکیورٹی اور استحکام کی طرف پیشرفت کے زیر عنوان کا نگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں تبصرے کا سخت نوٹس لیاہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان \'امریکہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کررہاہے اور حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بے بنیاد الزام لگایاگیاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جہاں سے افغانستان اور بھارت کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔
اسلام آباد میں قومی سلامتی اور اُمور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو اس غیر ضروری تبصرے کے خلاف پاکستان کے احتجاج سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے الزامات ان حالات میں خاص طور پر باعث تشویش ہیں جب حکومت پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میںجامع کارروائی شروع کررکھی ہے جس کا امریکہ سمیت بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیاگیا۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشن سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کامیابی کے ساتھ ختم کئے گئے اور اس کا ہدف کسی امتیاز کے بغیر ہر قسم کے دہشتگرد ہیں ۔ اس لئے ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو صحیح تناظر میں دیکھاجائے گا۔