خورشید شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان تیار ہوں تو تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں ۔

قائد حزب اختلاف کا حکومت ،تحریک انصاف میں بامقصد مذاکرات پر زور
05 نومبر 2014 (19:04)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے بامقصد مذاکرات پر زوردیاہے ۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اگر عمران خان تیار ہوں تو مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے بھی مشاورت بھی کی جائے گی ۔