نیب نے گزشتہ سال 4ارب روپے وصول کئے
05 نومبر 2014 (19:11)
0

قومی احتساب بیورو نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً چارارب روپے وصول کئے ہیں۔ نیب کے ایک ترجمان نے اسلام آباد میں ریڈیوپاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ اسی عرصے کے دوران انیس ہزار آٹھ سوسولہ شکایات موصول ہوئیں اور احتساب عدالتوں میں ایک سوباون ریفرنس دائر کئے گئے۔


شکایات ، تفتیش اور تحقیقات کی یہ تعداد اس سے پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے وصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔


عدالتوں میں کئی مقدمات قائم کئے گئے جن میں سیاستدان ، سرکاری افسران اور تاجر ملوث تھے ان مقدمات میں بلاامتیاز اپیلیں دائر کی گئیں۔ ترجمان نے کہاکہ شکایات کی تصدیق ، تحقیقات اورپوچھ گچھ میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


کم سے کم دوتحقیقاتی افسران پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دینے کے تصور کو مستحکم کیاگیا ہے ان ٹیموں میں ایک قانونی ماہر، ایک تفتیشی افسر اور متعلقہ شعبے کے ماہر کو شامل کیاجارہا ہے ۔