پاکستانی مندوب دیار خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں کوئی انتخابی مشق اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتی۔

کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے:پاکستان
05 نومبر 2014 (13:30)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک سو ترانوے رکنی تھرڈ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب دیار خان نے کہا کہ حق خودارادیت نہ تو وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہوتا ہے اور نہ ہی دہشتگردی کے الزامات لگا کر اس حق کو دبایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجی تسلط یا غلبے کے تحت ہونے والا انتخابی عمل کسی طور بھی لوگوں کی حقیقی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتا۔پاکستان مندوب نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں کوئی انتخابی مشق اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتی۔


انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کو دبانے کے لئے ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا استعمال توجہ طلب ہیں۔