ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ حکومت نے ان کے پناہ گزین کارڈ میں آئندہ سال دسمبرتک توسیع کر دی ہے جس کے بعد عالمی برادری کے تعاون سے ان کی افغانستان پرامن واپسی کا خواہش مند ہے ۔

حکومت30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کوروزگارکی فراہمی کیلئے پرعزم ہے:عبدالقادربلوچ
05 نومبر 2014 (12:04)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں رہنے والے تقریباتیس لاکھ افغان پنا ہ گزینوں کو ان کی واپسی تک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ حکومت نے ان کے پناہ گزین کارڈ میں آئندہ سال دسمبرتک توسیع کر دی ہے جس کے بعدعالمی برادری کے تعاون سے ان کی افغانستان پرامن واپسی کا خواہش مندہے ۔


انھوں نے کہاکہ ایک نئی پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کے نمائندے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بات چیت کے لئے جلد افغانستان کا دورہ کریںگے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ افغان پناہ گزینوں کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حکومت شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہے ۔