اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئو ں سے خربات الطیب کے علاقے کا قبضہ دوبارہ واپس لے لیا ہے ۔

شام :حمص میں فوج اوردولت اسلامیہ کے جنگجوئو ں کے درمیان شدید لڑائی
05 نومبر 2014 (12:28)
0

شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اڈے اورگیس کی تنصیبات پر قبضے کےلئےسرکاری فوج اور شدت پسندگروپ دولت اسلامیہ کے جنگجوئو ں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئو ں سے Kherbat Al Tayyabکے علاقے کا قبضہ دوبارہ واپس لے لیا ہے ۔دولت اسلامیہ گروپ نے تین ماہ پہلے شامی فوج کے قبضے میں جانے والے Al-Shaer گیس فیلڈ کا دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لئے ایک بڑا حملہ بھی شروع کیاہے ۔


دولت اسلامیہ گروپ عراقی سرحدوں کے قریب مشرقی صوبے دیر ازور کے تیل کی دولت سے مالامال شامی علاقوں میں حملوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔