فہرست میں حیرت انگیز طور پر پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

2014 کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کی حتمی فہرست جاری
05 نومبر 2014 (19:59)
0

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2014 کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کی حتمی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔
فہرست میں حیرت انگیز طور پر پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
سال کے بہترین کرکٹر کیلئے اے بی ڈی ولیئرز، مچل جونسن، اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے مچل جونسن، اینجلو میتھیوز، کمار سنگاکارا اور ڈیوڈ وارنر کو نامزد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ولیئرز، ویرات کوہلی اور ڈیل سٹین کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کورے اینڈرسن، گیری بیلنس، جمی نیشم اور بین سٹوک کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل پرفارمنس آف دی ایئر کیلئے ایلیکس ہیلز، ایرن فنچ اور رنگنا ہیراتھ آمنے سامنے ہوں گے۔