وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے اٹھارہ اضلاع میں صاف پانی کے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے

پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز
05 نومبر 2014 (15:40)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترک کمپنی Auzi Seazer کے صدر کے ساتھ لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے اٹھارہ اضلاع میں صاف پانی کے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اورانہیں جلدمکمل کیا جا ئے گا۔


ترک کمپنی کے صدر نے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی کمپنی کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا۔