افغان سکیورٹی ادارے نے پاکستان کے نہتے شہریوں پر فائرنگ کرکے غلط مثال قائم کی،چودھری نثار

file photo

چمن بارڈر فائرنگ،آئی جی ایف سی بلوچستان کی وزیر داخلہ کو بریفنگ
05 مئی 2017 (22:13)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے فرنٹئیر کور بلوچستان کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جنہوں نے انہیں چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغان سیکورٹی ادارے اپنے ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم انہوں نے پاکستان کے نہتے شہریوں پر فائرنگ کرکے غلط مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اور پاک فوج کے بھرپور جواب سے مستقبل میں افغانستان کی طرف سے فائرنگ کے واقعات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔