طارق عظیم نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان تجارتی حجم ایک ارب40 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
05 مئی 2017 (21:26)
0

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد نے جو اس وقت کینیڈا کے تعلیمی دورے پر ہے اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان تجارتی حجم ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار اور تاجر اب ایشیائی منڈیوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان نے انہیں ملک میں اقتصادی مواقع سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔