پاکستان،ترکی کا مسابقت میں اضافے پر اتفاق
05 مئی 2017 (20:55)
0

پاکستان اور ترکی نے شہری ہوا بازی اور دیگر شعبوں میں مسابقت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایوی ایشن کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان اور ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
انہوں نے ایوی ایشن انڈسٹری کی مسابقت اور کارکردگی میں بہتری کے لئے افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔