صدر آزاد کشمیر کی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات۔

عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے،وزیر اعظم
05 مئی 2017 (19:46)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ تحریک آزادی کی حمایت کے لئے آزاد کشمیر حکومت کی اخلاقی اور سفارتی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو نہتے بے گناہ کشمیریوں پر تازہ بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے جو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔