پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔

پاکستان ، افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
05 مئی 2017 (19:33)
0

پاکستان اور افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے جس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے افغان ڈی جی ایم او سے کہا کہ افغان فورسز کو اپنی سرحدوں میں رہتے ہوئے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے افغان ہم منصب کو بتایا کہ ہم اپنی سرحد میں رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
افغان ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کرنے پر اتفاق کیا ۔