وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کی وزیراعظم نوازشر یف سے ملاقات۔

وزیراعظم کی آزاد کشمیر حکومت کو عوامی بہبود کیلئے جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت
05 مئی 2017 (18:39)
0

آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اور انہیں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

ان سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کو لوگوں کی بہبود اور خوشحالی کیلئے جانفشانی سے کام کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر مواصلات اور سڑکوں کا جال بچھانے سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور سرگرمیوں میں اضافے میں مدد ملے گی۔