ممنون حسین کا پاکستان اور میکسیکو کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر زور ۔

05 مئی 2017 (18:31)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے جاپان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیاد ی ڈھانچے ، توانائی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ جاپان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدر نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ ہر سطح پر رابطے استوار کریں اور نیوکلئیر سپلائرز گرو پ میں پاکستان کے موقف کی حمایت کیلئے کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار کے ناطے پاکستان جاپان کے ساتھ ہر سطح پر زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر ممنون حسین نے پاکستان اور میکسیکو کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میکسیکو کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر تصور خان سے ملاقات میں کہی۔


صدر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور برآمدات میں اضافے کیلئے ہمیں میکسیکو کے ساتھ چاول سمیت پھلوں اور دیگر اجناس کی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے میکسیکو کے سرمایہ کاروں کو آمادہ کریں کیونکہ سرمایہ کاری کے لئے بہترین ممالک میں شامل ہے۔
اس سے پہلے جاپان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی صدر سے ملاقات کی۔
ان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے جاپان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، توانائی اور اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے قریبی تعاون پر زور دیا۔