ایف آئی اے شعبہ امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

پانامہ پیپرز مقدمے کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
05 مئی 2017 (18:18)
0

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پانامہ پیپرز کیس کی مزید تحقیقات کے لئے چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے شعبہ امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

وفاقی حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو دو کروڑ روپے کا ابتدائی ضروری فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جے آئی ٹی تحقیقات اور ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی معاونت لینے کی مجاز ہوگی۔
پاکستان بھر کے تمام انتظامی ادارے جے آئی ٹی کی معاونت کے پابند ہوں گے کیونکہ یہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر کام کرے گی۔
جے آئی ٹی کو ساٹھ دن کے اندر تحقیقات مکمل کرنے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ ہر پندرہ دن بعد عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کرے گی۔