افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 پاکستان کا بلااشتعال فائرنگ پر افغانستان سے شدید احتجاج
05 مئی 2017 (18:15)
0

افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو جمعہ کے روز دفتر خارجہ طلب کرکے چمن کے علاقے میں افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام مردم شماری کررہے تھے اور یہ اطلاع افغان حکومت کو دی گئی تھی۔
دفتر خارجہ نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ بلااشتعال فائرنگ بند کرانے کے لئے فوری اقدامات اور اس خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔