نوازشریف نے کہاہے کہ لوگوں کی خدمت کرنا وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت آزادکشمیر کو تمام ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
05 مئی 2017 (16:07)
0

آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور لوگوں کی فلاح وبہبود کی سکیموں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کو لگوں کی بہبود اور خوشحالی کیلئے جانفشانی سے کام کرنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا وفاقی اور آزادکشمیر حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر مواصلات اور شاہراہوں کے نیٹ ورک سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کو ہرممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے گی۔