جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم خصوصی بنچ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کیلئے مختلف محکموں کی طرف سے بھیجے گئے افسروں کے ناموں کا جائزہ لے رہا ہے۔

پانامہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے قائم سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ کی سماعت
05 مئی 2017 (16:00)
0

پانامہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے قائم سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ نے اسلام آباد میں سماعت پھر شروع کی ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم خصوصی بنچ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کیلئے مختلف محکموں کی طرف سے بھیجے گئے افسروں کے ناموں کا جائزہ لے رہا ہے۔
عدالت عظمیٰ کو سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے گریڈ اٹھارہ اور اسے زائد کے تمام افسروں کی فہرست موصول ہوئی ۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سربراہان عدالت میں موجود تھے۔
جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت عظمیٰ آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے ناموں کا اعلان کرے گی۔