افغان نائب وزیر خزانہ نے پاکستان کی امداد سے افغانستان میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحق ڈار اور افغان نائب وزیر خزانہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
05 مئی 2017 (15:31)
0

افغانستان کے نائب وزیر خزانہ نے آج یوکوہامہ جاپان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان نائب وزیر خزانہ نے پاکستان کی امداد سے افغانستان میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اچھا اقدام ہے۔اس موقع پر اسحق ڈار نے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جا ئے اور تجارتی وفود کے تبادلے کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس اس سال کے آخر میں منعقد ہو گا۔