نواز شریف نے کہاہے کہ نیلم جہلم منصوبہ 969میگاواٹ بجلی پیداکرے گا۔

05 مئی 2017 (15:16)
0

وزیراعظم نواز شریف آج نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا دورہ کیا ۔ منصوبے پر بانوے فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا پہلا یونٹ اگلے سال فروری میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ دوسرا یونٹ مارچ کے وسط میں جبکہ تیسرا اور چوتھا یونٹ اگلے سال اپریل میں مکمل ہو گا۔

نو سو انہتر میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی منصوبے ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم سنگ میل ہو گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی سرنگوں کی کھدائی کے حوالے سے کام مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کام نہ کرتے تو توانائی منصوبے اگلے 20سال میں بھی مکمل نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم منصوبہ 969میگاواٹ بجلی پیداکرے گا۔