ممنون حسین نے کہا کہ ایک قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار کے ناطے پاکستان جاپان کے ساتھ ہر سطح پر زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے ۔

صدر کا جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے پر زور
05 مئی 2017 (14:15)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے جاپان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیاد ی ڈھانچے ، توانائی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ جاپان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ ہر سطح پر رابطے استوار کریں اور نیوکلئیر سپلائرز گرو پ میں پاکستان کے موقف کی حمایت کیلئے کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار کے ناطے پاکستان جاپان کے ساتھ ہر سطح پر زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔