مشترکہ حریت قیادت کی شوپیاں میں بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال اور محاصرے کی شدید مذمت
05 مئی 2017 (13:02)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے شوپیاں میں بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال اور محاصرے کی شدید مذمت کی ہے۔

سرینگر سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کے خلاف جابرانہ ہتھکنڈوں کے استعمال میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
انہوں نے آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیرقانونی نظربندی کی بھی مذمت کی ۔ حریت قیادت نے تمام غیرقانونی طور پر قید طلباء اور سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔