سویڈن کی سفیراینگرڈ جانسن نے کہا ہے کہ ان کاملک مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

05 مئی 2017 (12:58)
0

سویڈن کی سفیراینگرڈ جانسن نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے کوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار اور شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے پروگرام میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سویڈن کے سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے صوبے کے تین بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کی ہے اور اس سروس کو دوسرے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے ۔
سویڈن کی سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے ۔