امریکی صدر نے کہا کہ وہ ویٹی کن کا بھی دورہ کریں گے اور برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے
05 مئی 2017 (12:48)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ ویٹی کن کا بھی دورہ کریں گے اور برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

دورے کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا ہے۔