وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہاہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ اور اسلام آباد کے درمیان سفر کے دورانیے میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

ہزارہ موٹر وے علاقے کے لوگوں کیلئے وزیراعظم کا تحفہ ہے:سردار یوسف
05 مئی 2017 (12:39)
0

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے علاقے کے لوگوں کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے تحفہ ہے ۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ اور اسلام آباد کے درمیان سفر کے دورانیے میں کافی حد تک کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ان کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔