وہ وزارت اور اسکے ذیلی محکموں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 شیراز لطیف ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
05 مئی 2017 (12:33)
0

وزارت اطلاعات کے سینئر افسر شیراز لطیف نے ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیے ۔
وہ وزارت اور اسکے ذیلی محکموں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
شیراز لطیف ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہونے سے قبل انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے۔
میڈیا مینجمنٹ میں اپنے اکتیس سالہ درخشاں کیرئیر کے دوران وہ پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین ، اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔