ایک ہزارسے زیادہ آئی ٹی لیبارٹریاں قائم، 2005سکولوں میں کھیل کے میدانوں کی حالت بہتر ،سکولوں کو فرنیچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا: سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر19 ارب روپے خرچ
05 مئی 2017 (12:22)
0

خیبرپختونخواء کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر تقریباً انیس ارب روپے خرچ کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ایک ہزارسے زیادہ آئی ٹی لیبارٹریاں قائم کی گئیں ، دوہزار پانچ سکولوں میں کھیل کے میدانوں کی حالت بہتر کی گئی جبکہ سکولوں کو فرنیچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ صوبے میں رواں سال مزید سکولوں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔