وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایپرل پارک کی تکمیل سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

05 مئی 2017 (12:03)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو قائد اعظم ایپرل پارک منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔آج لاہور میں منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایپرل پارک کی تکمیل سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
یہ پارک لاہور ، شیخوپورہ موٹروے پر تقریباً پندرہ سو ایکڑ اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے۔