اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

05 مئی 2017 (11:49)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔وہ واشنگٹن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے تقریباً چار عشروں تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پرپاکستان کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ۔عشائیے میں اہم ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی ۔