file photo

امن کے فروغ کیلئے سعودی عرب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایران
05 مئی 2017 (08:15)
0

ایران نے کہاہے کہ وہ علاقائی امن کے فروغ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کیلئے ایران کے سفیر غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریزاورسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہی۔
اپنے خط میں سفیر نے کہاکہ ایران ہمسایہ ممالک میں کشیدگی بڑھانے کاخواہشمند نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم علاقائی استحکام کے فروغ کی خاطر مذاکرات کیلئے تیا رہیں۔